ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاکستان پوری دنیا میں امن اور انسانیت کے لیے خطرہ:نقوی

پاکستان پوری دنیا میں امن اور انسانیت کے لیے خطرہ:نقوی

Mon, 19 Sep 2016 19:42:53  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کو دہشت گردی کو پناہ دینے والا اور دہشت گردوں کو ٹھکانہ دینے والا ملک قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں امن اور انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گیا ہے اور نریندر مودی حکومت ملک کے لوگوں کو یہ یقین دلاتی ہے کہ امن اور دہشت گردی کی اس جنگ میں دہشت گردی اور اس کے آقاؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نقوی نے کہا کہ پاکستان میں چل رہی دہشت گردی کی فیکٹری کی بدبو اور آلودگی پوری دنیا کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے اور اس کا فوری علاج ضروری ہے۔نقوی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں امن اور انسانی اقدار پاکستان میں پل بڑھ رہی شیطانی طاقتوں کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے، یہ شیطانی طاقتیں بے گناہ انسانی لاشوں پر حیوانیت کا جشن منا رہی ہیں۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نقوی نے کہا کہ آج پوری دنیا یہ سمجھ گئی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو پناہ دینے والا، دہشت گردوں کو ٹھکانہ دینے والا ملک ہے جو ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن اور انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔نقوی نے کہا کہ پاکستان، ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کو اپنی سیاست بنا کر استعمال کر رہا ہے، لیکن مرکز کی نریندر مودی حکومت ملک کے لوگوں کو یہ بھروسہ دلاتی ہے کہ امن اور دہشت گردی کی اس جنگ میں دہشت گردی اور اس کے آقاؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔اقلیتی امور کے وزیر نے کل جموں و کشمیر کے اڑ ی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے ہندوستان کے بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہندوستان اپنے تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان نے اپنی زمین کا ہندوستان کے خلاف استعمال بند نہیں کیا تو اسے اس کے سنگین تنائج بھگتنے ہوں گے ۔نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی قطعی نہیں برداشت نہ کرنے کی پالیسی کی وجہ سے آج پاکستان کا حقیقی چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔آج پاکستان دنیا بھر میں الگ تھلگ پڑ گیا ہے اور اس کی شبیہ ایک دہشت گرد ملک کی بن گئی ہے۔دہشت گردی اور بنیاد پرستی کو انسانیت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے نقوی نے کہا کہ دنیا کو اب یہ سمجھنا ہوگا کہ دنیا بھر میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی دہشت گردانہ طاقتیں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔


Share: